نظام آباد: مکان پہ چھاپہ، 95 جلیٹن اسٹکس اور 10 ڈیٹونیٹر ضبط

پولیس نے اس سلسلہ میں بی سُگنا نامی خاتون کو گرفتار کر کے ریمانڈکردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نظام آباد شہر کی نیو ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں پولیس نے ایک مکان میں چھپائے گئے 95 جلیٹن اسٹکس اور 10 ڈیٹونیٹر ضبط کئے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں بی سُگنا نامی خاتون کو گرفتار کر کے ریمانڈکردیا۔

خاتون نے پولیس سے کہا کہ کالیڈا علاقہ کے پرساد گوڑ نے اسے جلیٹن اسٹکس اور ڈیٹونیٹرس دیئے تھے۔

اس نے انکشاف کیا کہ پرساد گوڑ نے ان اشیا کو اس کے مکان میں رکھا تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جاسکے۔ پرساد گوڑ اور سُگنا آرمور کے ایم ایل اے جیون ریڈی کے قتل کی سازش کے ملزم ہیں۔

گذشتہ سال پرساد گوڑ کے سیکورٹی اہلکاروں نے حیدرآباد میں ایم ایل اے کے گھر میں بندوق کے ساتھ داخل ہونے کے بعد پرساد گوڑ کو پکڑ لیا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button