ٹی آر ایس کے نام کی تبدیلی پر اعتراضات کی وصولی

اس کے ساتھ ہی عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ اس سلسلہ میں اعتراض ہوتواندرون 30دن مرکزی الیکشن کمیشن کو روانہ کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس نے اپنی پارٹی کے نام کو تبدیل کرنے کیلئے اعلان کیا ہے۔

اس اعلان کے مطابق جو وزیراعلی و پارٹی سربراہ کے چندرشیکھرراؤ کے نام سے جاری کیاگیا ہے، پارٹی کا نیا نام ”بھارت راشٹراسمیتی“کردیاگیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ اس سلسلہ میں اعتراض ہوتواندرون 30دن مرکزی الیکشن کمیشن کو روانہ کریں۔

مرکزی الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق پہلے سے تسلیم شدہ سیاسی جماعت کے نام کی تبدیلی، ترامیم ہونے پر ان پر اعتراضات وصول کئے جاتے ہیں۔

اس کے لئے مقامی اخبارات کے ساتھ ساتھ انگریزی اخبارات میں اشتہارات دینا ضروری ہوتا ہے۔ اسی تناظر میں الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button