بھونگیر میں سڑک حادثہ،4خاتون ورکرس ہلاک
ایک آٹو رکشہ جس میں خاتون ورکرس سفر کررہی تھیں۔ کو خانگی بس نے ٹکر دے دی۔ قریبی گاؤں کی خواتین، یومیہ کام کیلئے صنعتی علاقہ جارہی تھیں کہ حادثہ کا شکار ہوگئیں۔ ان میں 3خواتین برسر موقع ہلاک ہوگئی جبکہ4خواتین کو شدید چوٹیں آئیں ہیں۔

حیدرآباد: ضلع یدادری بھونگیر میں جمعرات کے روز آٹو رکشہ اور بس کے درمیان پیش آئے تصادم کے نتیجہ میں 4خاتون ورکرس ہلاک اور دیگر4زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ دندم لکیور کے قریب چوٹ اوپل کے صنعتی علاقہ میں پیش آیا۔ جو حیدرآباد سے50کیلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے۔
پولیس کے مطابق ایک آٹو رکشہ جس میں خاتون ورکرس سفر کررہی تھیں۔ کو خانگی بس نے ٹکر دے دی۔ قریبی گاؤں کی خواتین، یومیہ کام کیلئے صنعتی علاقہ جارہی تھیں کہ حادثہ کا شکار ہوگئیں۔ ان میں 3خواتین برسر موقع ہلاک ہوگئی جبکہ4خواتین کو شدید چوٹیں آئیں ہیں۔
زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ مہلوکین کی شناخت55 سالہ وی انا سویا، 28 سالہ ڈی لکشمی، 30سالہ ڈی سریشا اور35سالہ سی دھنا لکشمی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔
ایک دوسرے حادثہ میں جو ضلع رنگاریڈی میں پیش آیا، ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ٹرایکٹر اور کار کے درمیان تصادم کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ مہلوک کی شناخ، ٹرایکٹر ڈرائیور کے طور پر کی گئی ہے۔ معین آباد میں یہ حادثہ پیش آیا۔ کر میں سفر کرنے والے افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔