ونپرتی میں سڑک حادثہ، 3 ہلاک

حادثہ کے وقت بس میں 48مسافرین سوار تھے۔پولیس نے اس روٹ سے دونوں حادثہ کی شکار گاڑیوں کو ہٹاتے ہوئے اس روٹ پر گاڑیوں کی آمد ورفت کی بحالی کو یقینی بنایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بس ڈرائیور کے بشمول تین افراد موقع پر ہی ہلاک اوردیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اتوار کی شب ضلع کے کوتہ کوٹہ منڈل کی قومی شاہراہ 44کے قریب موملاپلی اسٹیج کے حدود میں اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے بنگلورو جانے والی میاں پور ڈپو کی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس ٹریکٹر سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

اس حادثہ کے وقت بس میں 48مسافرین سوار تھے۔پولیس نے اس روٹ سے دونوں حادثہ کی شکار گاڑیوں کو ہٹاتے ہوئے اس روٹ پر گاڑیوں کی آمد ورفت کی بحالی کو یقینی بنایا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button