مشرق وسطیٰ

بچوں میں میوزک کے ذریعہ خوف کم کرنے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل

اسرائیلی حملوں سے خوفزدہ بچوں میں جنگی جہازوں کا خوف کم کرنے کے لئے فلسطینی لڑکی کی میوزک بجانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غزہ: اسرائیلی حملوں سے خوفزدہ بچوں میں جنگی جہازوں کا خوف کم کرنے کے لئے فلسطینی لڑکی کی میوزک بجانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ناجائز مال میں میراث
اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر معافی مانگ مانگتا ہوں: اسرائیلی صدر
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ میں بربریت کی وجہ سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں جو اپنی جانیں بچانے کے لیے مختلف علاقوں میں خانہ بدوشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

غزہ میں سر پر ہر وقت اڑتے جنگی جہازوں کی گھن گرج نے بچوں کے دلوں میں خوف پیدا کررکھا ہے ایسے میں پناہ گزینوں کے کیمپ رفح میں ایک لڑکی ایسی بھی ہے جو بچوں کے مرجھائے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر رہی ہے۔

رویا حسونہ‘مشرقِ وسطیٰ میں بجائے جانے والے گٹار نما میوزک انسٹرومنٹ ”اوڈ“ کی ماہر ہیں اور وہ اپنے اس فن سے بچوں میں جنگی جہازوں کا شور اور اس کے خوف کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔