تلنگانہ

تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون پھر ایک بار سرگرم، شدید بارش کا امکان

تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسون پھر ایک بار سرگرم ہوگیا ہے جس کے پیش نظر اس ہفتہ ریاست بھر میں مختلف مقامات پر اوسط تا شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں کل رات سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ریاست تلنگانہ کے مختلف مقامات پر بھی بارش ہورہی ہے۔  

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ساتھ ساتھ اضلاع منچریال، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامباگدوال میں بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے۔

اپنی رپورٹ میں محکمہ نے کہا کہ کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، جگتیال، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگولامباگدوال میں بعض مقامات کل یعنی چہارشنبہ کو بارش کاامکان ہے۔

جبکہ جمعرات کو کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد،میدک، سنگاریڈی، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامباگدوال میں بارش کاامکان ہے۔

تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسون پھر ایک بار سرگرم ہوگیا ہے جس کے پیش نظر اس ہفتہ ریاست بھر میں مختلف مقامات پر اوسط تا شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔