تلنگانہسوشیل میڈیا

آوارہ کتوں نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی،  کھمم میں دلخراش واقعہ

لڑکے کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں کو ربیز کا کیس ہونے کا شبہ ہوا اور والدین کو اسے حیدرآباد لے جانے کا مشورہ دیا۔ رویندر اور سندھیا‘ اپنے لڑکے کو لے کر آر ٹی سی بس میں حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے۔ تاہم راستے میں ہی لڑکے کی طبیعت بگڑگئی اور پیر کو سوریہ پیٹ کے قریب وہ جانبر نہ ہوسکا۔

حیدرآباد: آوارہ کتوں نے کھمم ضلع میں ایک اور پانچ سالہ لڑکے کی جان لے لی۔چند دن قبل بانوت بھرت نامی لڑکے کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد اس میں ربیز کی علامات پیدا ہوگئی۔ اسے علاج کے لیے حیدرآباد لایا جارہا تھا تاہم اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
بلارم علاقہ میں کتے کے منہ میں نومولود کے سر سے سنسنی
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
تلنگانہ بی جے پی کے صدارتی عہدہ سے معزول کرنے پر بنڈی سنجے مایوس، ایک حامی کا اقدام خودکشی
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

 لڑکے کے ماں باپ بی رویندر اور سندھیا کے مطابق رگھوندھاپالم منڈل کے پوٹانی تانڈہ میں ان کا لڑکا اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ آوارہ کتوں کے جھنڈ نے اس پر حملہ کردیا۔اتوار کو لڑکا بیمار پڑگیا اور اس کے ماں باپ اسے کھمم کے خانگی دواخانہ لے گئے۔

لڑکے کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں کو ربیز کا کیس ہونے کا شبہ ہوا اور والدین کو اسے حیدرآباد لے جانے کا مشورہ دیا۔ رویندر اور سندھیا‘ اپنے لڑکے کو لے کر آر ٹی سی بس میں حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے۔ تاہم راستے میں ہی لڑکے کی طبیعت بگڑگئی اور پیر کو سوریہ پیٹ کے قریب وہ جانبر نہ ہوسکا۔

 محکمہ صحت و طبابت کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ بھرت کی میڈیکل رپورٹس کا معائنہ کررہے ہیں۔ یہ ریاست میں ایک ماہ کے اندر آوارہ کتوں کے حملے سے دوسری موت ہے۔ گزشتہ ماہ حیدرآباد میں آوارہ کتوں کے جھنڈ نے ایک چار سالہ لڑکے کی جان لے لی تھی۔

یہ دلخراش واقعہ کار سروسنگ سنٹر میں پیش آیا تھا جہاں لڑکے کے والد چوکیدار تھے۔ دریں اثناء پیر کو کھمم اور وقار آباد ضلع میں دو علاحدہ واقعات میں آوارہ کتوں کے حملے میں دو بچے اور سات بکریاں زخمی ہوگئے۔

 کھمم ضلع کے جیلوگوماڈو موضع میں 5سالہ وویک اپنے گھر کے سامنے کھیل رہا تھا جب آوارہ کتوں نے اسے کاٹ لیا۔ اس کے والد نے کتوں کو بھگادیا۔ لڑکے کے ہاتھ زخمی ہوگئے جسے علاج کے لیے قریبی دواخانہ منتقل کیا گیا۔ وقار آباد ضلع میں 12سالہ لڑکا آوارہ کتوں کے حملے میں زخمی ہوا۔

شیوکمار ریڈی پیر کی شام جب کھیتوں سے گھر لوٹ رہا تھا، آوارہ کتوں کے جھنڈ نے اس پر حملہ کیا۔ اس کا چہرہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ ابتدا میں اسے شہر کے قریب سرکاری دواخانہ لے جایا گیا بعد ازاں محبوب نگر منتقل کیا گیا۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران ریاست کے مختلف حصوں میں پے در پے واقعات سے عوام خوفزدہ ہیں۔ گزشتہ ماہ حیدرآباد کے واقعہ کے بعد بلدی حکام نے آوارہ کتوں کی دہشت پر قابو پانے کئی اقدمات کا اعلان کیا، مگر شہریو ں کا کہنا ہے کہ ان اقدامات پر ابھی تک عمل آوری نہیں ہوئی۔