تلنگانہ: امتحان میں شرکت کے لئے جارہی 15 نرسنگ طالبات سڑک حادثہ میں زخمی

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ضلع نلگنڈہ کی قومی شاہراہ 65 پر تاٹیکل فلائی اوور سے سروس روڈ عبور کرنے کے دوران کالج کی بس کو پیچھے سے ایک لاری نے ٹکر دے دی۔

حیدرآباد: نرسنگ کا امتحان تحریر کرنے کے لئے جانے کے دوران تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 15طالبات زخمی ہوگئیں۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ضلع نلگنڈہ کی قومی شاہراہ 65 پر تاٹیکل فلائی اوور سے سروس روڈ عبور کرنے کے دوران کالج کی بس کو پیچھے سے ایک لاری نے ٹکر دے دی۔

حادثہ کے سبب کالج کی بس الٹ گئی۔ اس بس میں پی جی کالج آف نرسنگ کا طالبات نلگنڈہ میں امتحان لکھنے جارہی تھیں۔

حادثہ کے وقت کالج کی بس میں تقریباً 40 طالبات سوار تھیں جن میں 15 زخمی ہوگئیں۔ ان میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے راحت کاموں کا آغاز کیا اور بس کو سڑک سے ہٹاتے ہوئے اس سڑک پرٹریفک کوبحال کیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button