تلنگانہ: جلی کار میں ایک شخص کی لاش پائی گئی

پولیس اس کار کے نمبرپلیٹ کی بنیاد پر اس کے مالک کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے حالانکہ کار کا نمبرپلیٹ پوری طرح جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: جلی کار میں ایک شخص کی لاش پائی گئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے وینکٹا پور میں پیش آیا جس سے مقامی عوام میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔

مقامی افراد کی اطلاع کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی۔

پولیس اس کار کے نمبرپلیٹ کی بنیاد پر اس کے مالک کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے حالانکہ کار کا نمبرپلیٹ پوری طرح جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

پولیس اس شخص کی شناخت کے کام میں بھی مصروف ہے۔اس بات کا بھی پتہ چلایا جارہا ہے کہ اس شخص کا قتل کہیں اور کرتے ہوئے کار میں اس کی لاش کو رکھ کر تو نہیں جلایا گیا ہے۔

کار میں موجود شخص کی لاش بھی پوری طرح جل گئی ہے۔

پولیس نے اس لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا تاکہ یہ معلوم کیاجاسکے کہ آیا اس شخص کو زندہ تو نہیں جلایاگیا ہے۔

پولیس کو مقام واقعہ سے پٹرول کی بوتل کے ساتھ ساتھ ایک بیگ بھی ملا ہے۔پولیس نے سراغ رسانی کی ٹیم اور ڈاگ اسکوا ڈ کو بھی طلب کرلیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button