تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی لیڈرس کی امیت شاہ اور نڈا سے ملاقات

ریاستی بی جے پی کے لیڈروں نے آج قومی دارالحکومت نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بھگوا جماعت کے صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب آتے جارہے ہیں، بی جے پی نے اپنی سرگرمیوں میں تیزی پیدا کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت
امیت شاہ کے دورۂ تلنگانہ کو قطعیت۔مرکزی وزیر داخلہ کی کل آمد
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ

ریاستی بی جے پی کے لیڈروں نے آج قومی دارالحکومت نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بھگوا جماعت کے صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔

بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے، مرکزی وزیر کشن ریڈی، ارکان پارلیمنٹ لکشمن، اروند، پارٹی لیڈران مرلی دھر راؤ، ڈی کے ارونا، وویک وینکٹ سوامی، پی سدھاکر ریڈی، وجے شانتی، اندراسین ریڈی، جتیندر ریڈی، کومٹ ریڈی راج گوپال نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

بی جے پی کی قومی رہائش گاہ پر میٹنگ میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق ریاست میں موجودہ سیاسی صورتحال، انتخابات کی تیاریوں اور پارٹی کے استحکام کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔