تلنگانہ کابینہ کا اجلاس

چیف منسٹر کلواکنٹلا کے چندر شیکھر راؤ کابینی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اناج کی خریداری میں اضافہ پر بات چیت کا امکان ہے۔

حیدرآباد: ریاستی کابینہ کا اجلاس اس ماہ کی 10 تاریخ کو پرگتی بھون میں منعقد ہوگا۔

چیف منسٹر کلواکنٹلا کے چندر شیکھر راؤ کابینی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اناج کی خریداری میں اضافہ پر بات چیت کا امکان ہے۔

چیف منسٹر کے سی آر نے اتوار کو محبوب نگر کے جلسہ عام میں اعلان کیا تھا کہ وہ ان کمزور طبقات کے لئے مکانات بنانے مالی مدد فراہم کریں گے جن کے پاس اپنی زمین ہے۔

اس تناظر میں اس معاملے کے علاوہ رعیتو بندھو فنڈز کی اجرائی، دلت بندھو اسکیم کے نفاذ وغیرہ پر بھی اس میٹنگ میں تبادلہ خیال کا امکان ہے۔

ہفتہ کو چیف منسٹر کے سی آر کی زیر صدارت منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں مختلف محکموں کے وزراء شرکت کریں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button