تلنگانہ

تلنگانہ: مویشیوں میں لمپی جلدی مرض، حکام چوکس

ریاست میں کئی مقامات پر اس کے مشتبہ معاملات سامنے آئے ہیں۔اس بیماری پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ افزائش مویشیاں نے مویشیوں میں لمپی جلدی مرض کے سلسلہ میں چوکس کیا ہے۔

ریاست میں کئی مقامات پر اس کے مشتبہ معاملات سامنے آئے ہیں۔اس بیماری پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جانوروں کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ مویشیوں اور بھینسوں میں ایک متعدی بیماری ہے۔یہ کیپری پوکس قسم کے وائرس سے پھیلتی ہے۔

بیماری پر قابو پانے کے لیے متاثرہ ریاستوں سے مویشیوں کی نقل و حمل پہلے ہی روک دی گئی ہے۔ بین ریاستی مویشیوں کی نقل و حمل کی منتقلی کی وجہ سے ریاست میں اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ریاستی حکومت چوکسی اختیار کررہی ہے۔