تلنگانہ: ضلع جگتیال کے رائکل منڈل میں تیندوے سے عوام میں خوف

اس تیندوے کے نظرآنے کے ساتھ ہی مقامی افراد میں خوف کی لہر دوڑ گئی جو اپنے مکانات سے راتوں کو نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے رائکل منڈل میں تیندوے نے ہلچل مچادی ہے۔ داون پلی،وستاپور اورچنتالور مواضعات کے نواحی علاقوں میں یہ تیندوا دیکھاگیا۔

اس نے حال ہی میں داون پلی میں ایک ہرن پر حملہ کردیاتھا۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے قبل ازیں انسانی آبادی سے متصل جنگلاتی علاقہ میں انسانوں کو جانے سے روکا تھا اور اس خصوص میں فلکسی بورڈس بھی لگاتے ہوئے جنگلاتی علاقہ میں جانے کے خلاف انتباہ بھی دیاتھا۔

اس تیندوے کے نظرآنے کے ساتھ ہی مقامی افراد میں خوف کی لہر دوڑ گئی جو اپنے مکانات سے راتوں کو نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کو اس جنگلی جانور سے جان کا خطرہ ہے۔

ان مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس تیندوے کی موجودگی کی اطلاع دی اوران سے خواہش کی کہ وہ اس تیندوے کو پکڑنے کو یقینی بنائیں تاکہ ان کی اور ان کے مویشیوں کی جان کو اس تیندوے سے بچایاجاسکے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button