تلنگانہ

تلنگانہ: ریونت ریڈی کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کا آغاز

اس یاترا کا آغاز آج ضلع مُلگ کے قبائلی گاوں میڈارم سے ہوا ہے۔اس یاترا کا مقصد کانگریس لیڈرراہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے پیام کو گھر گھر پہنچانا ہے۔آئندہ دو ماہ تک مرحلہ وارطورپر یہ یاترا جاری رہے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے ایک بڑے عوامی رابطہ کے پروگرام ہاتھ سے ہاتھ جوڑوکا تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرریونت ریڈی نے کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
محبوب نگر مجالس مقامی ایم ایل سی نشست کیلئے پولنگ
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
بی آر ایس کارپوریٹر کا نگریس میں شامل
شرمیلا، والدکی حقیقی جانشین: ریونت ریڈی
پروین کمار کی بی آر ایس میں شمولیت سے چیف منسٹر حیران

اس یاترا کا آغاز آج ضلع مُلگ کے قبائلی گاوں میڈارم سے ہوا ہے۔اس یاترا کا مقصد کانگریس لیڈرراہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے پیام کو گھر گھر پہنچانا ہے۔آئندہ دو ماہ تک مرحلہ وارطورپر یہ یاترا جاری رہے گی۔

اس دوران کئی مقامات پر جلسے بھی ہوں گے۔ریاست میں عوامی مسائل اور حکومت کی ناکامیاں اس یاترا کا ایجنڈا ہیں۔ ریونت ریڈی 6ماہ تک مکمل طور پر عوام میں ہوں گے۔

یاترا کے دوران کانگریس رہنما ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے ارکان اسمبلی کے خلاف چارج شیٹ بھی تیار کریں گے تاکہ منشور میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکامی کو بے نقاب کیاجاسکے۔

ساتھ ہی ریونت ریڈی کے ساتھ ساتھ دیگر لیڈران یاترا کے دوران سوشل میڈیا پر سرگرم افراد، نوجوانوں، خواتین سے ملاقات کریں گے تاکہ پارٹی کے دورحکومت کے دوران اس کے کارناموں کو اجاگرکیاجاسکے اور مرکز و ریاست کی نقائص والی پالیسیوں کو بے نقاب کیاجاسکے۔

یاترا پہلے دن مُلگ ضلع میں جاری رہی۔یہ یاترا ابتدائی دو دن اس ضلع میں رہے گی۔