تلنگانہ: اسکول بس گڑھے میں گرگئی، 16طلبہ زخمی

اس حادثہ میں 16طلبہ زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی مقامی افراد کے ساتھ ساتھ طلبہ کے والدین وہاں پہنچے اور راحت کام شروع کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں اسکول بس کے سڑک کے کنارے ایک گڑھے میں گرنے کے نتیجہ میں 16طلبہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے وٹے پلی منڈل کے بجلی پور کے قریب پیش آیا۔ جوگی پیٹ ٹاؤن کی پرائیویٹ اسکول بس، وٹے پلی منڈل کے گاوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو لے کر جارہی تھی کہ مورے ولی۔بجلی پور دیہات کے قریب ڈرائیورنے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں بس سڑک کے کنارے گڑھے میں گرگئی۔

اس حادثہ میں 16طلبہ زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی مقامی افراد کے ساتھ ساتھ طلبہ کے والدین وہاں پہنچے اور راحت کام شروع کیا۔

زخمی طلبہ کو علاج کے لئے سنگاریڈی کے اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

مقامی افراد نے بتایا کہ ڈرائیور، تیز رفتاری کے ساتھ بس چلارہا تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایاجاتا ہے کہ اس حادثہ کے ساتھ ہی بس ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button