تلنگانہ: ایک ہی رات میں دس دکانات میں چوری کی واردات

اس واردات کا علم اُس وقت ہوا جب دکانات کے مالکین صبح میں دکانات کھولنے کیلئے پہنچے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک ہی رات میں دس دکانات میں چوری کی واردات پیش آئی۔ یہ چوری کی واردات کل شب ضلع کے مٹ پلی منڈل اولڈ بس اسٹینڈ مین روڈ کی دکانات میں پیش آئی۔

اس واردات کا علم اُس وقت ہوا جب دکانات کے مالکین صبح میں دکانات کھولنے کیلئے پہنچے۔

اس چوری کی واردات کی شکایت پولیس سے کرتے ہوئے کہاگیا کہ دکانات میں گھس کر چوروں نے بڑے پیمانہ پر رقم اور سامان کی چوری کرلی۔ چوروں نے ہارڈ ویر، زرعی اشیا کی دکان، کرانہ، میڈیکل اور موبائل کی دکانات کونشانہ بنایاہے۔

ان دکانات کے لکڑی کے دروازے ہیں جس کا فائدہ اٹھا کر ان دروازوں کو توڑ کر یہ چوری کی واردات انجام دی گئی۔

دو دکانات میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے تھے تاہم ان کیمروں کے آلات کی بھی چوری کرلی گئی تاکہ کسی کو بھی چوری کے واقعہ کا علم نہ ہوسکے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button