تلنگانہ: بھینسہ ٹاؤن میں ایک ہی شب ہارڈ ویر کی تین دکانات میں چوری

وویکانند چوراہا پر واقع ان دکانات کے شٹرکو نقصان پہنچا کر کل شب چوروں نے یہ واردات انجام دی۔دکان مالکین کو آج صبح اس واقعہ کاعلم ہوا جس کے بعد پولیس سے اس خصوص میں شکایت کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نرمل ضلع کے بھینسہ ٹاؤن میں ایک ساتھ ہارڈویر کی تین دکانات میں چوری کی واردات پیش آئی۔

وویکانند چوراہا پر واقع ان دکانات کے شٹرکو نقصان پہنچا کر کل شب چوروں نے یہ واردات انجام دی۔دکان مالکین کو آج صبح اس واقعہ کاعلم ہوا جس کے بعد پولیس سے اس خصوص میں شکایت کی گئی۔

دکانات کے مالکین کی شکایت پر پولیس نے وہاں پہنچ کر شواہد کو جمع کیا۔دکانات کے مالکین نے بتایا کہ چور ان کی دکانات سے نقد رقم اورقیمتی اشیالے کر فرار ہوگئے۔ان وارداتوں کا فوٹیج وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔

ان فوٹیجس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور، شٹر توڑکر دکان کے اندر داخل ہورہے ہیں۔ پولیس نے یہ سی سی ٹی وی فوٹیجس حاصل کرلئے اور اس کی بنیاد پر چوروں کی سرگرمی کے ساتھ تلاش کا کام کیاجارہا ہے۔

رات کے اوقات میں پولیس کی پٹرولنگ کے باوجود چوری کی ایسی وارداتوں کے سبب عوام میں خوف پایاجاتا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button