دھان کی پیداور میں تلنگانہ ملک بھر میں سرفہرست

اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے حکومت کی جانب سے تعمیر کئے جارہے آبپاشی پراجکٹس، رعتو بندھو، مفت برقی سربراہی اور موافق کسان پالیسیوں کو اہم وجہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان پالیسیوں کو جاری رکھا جائے گا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر سیول سپلائز جی کملا کر نے کہا کہ ملک میں دھان کی پیداوار کیلئے تلنگانہ کو پہلا مقام حاصل ہے۔ تلنگانہ، ملک کے عوام کو غذائی تحفظ فراہم کرنے میں سرفہرست ہے۔ آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کملا کر نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دور اندیش اور مدبرانہ قیادت میں تلنگانہ ملک کے اجناس کے بھنڈار میں تبدیل ہوگیا ہے۔

گذشتہ بار حکومت نے کسانوں سے 1.50کروڑ ٹن دھان خریدا تھا اور اس بار ایک کروڑ ٹن دھان حاصل کرنے کا منصوبہ ہے۔ وزیر سیول سپلائز نے کہاکہ2014سے قبل متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں صرف25لاکھ ٹن دھان ہی حاصل کیا جاتا تھا مگر تشکیل تلنگانہ کے بعد 1.5 کروڑ ٹن دھان حاصل کیا جارہا ہے۔

 اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے حکومت کی جانب سے تعمیر کئے جارہے آبپاشی پراجکٹس، رعتو بندھو، مفت برقی سربراہی اور موافق کسان پالیسیوں کو اہم وجہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان پالیسیوں کو جاری رکھا جائے گا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button