تلنگانہ

تالاب سے خاتون اور آشنا کی لاشیں دستیاب

کلپنا کے والدین نے2ماہ قبل اس کی ایک دوسرے شخص سے شادی کردی تھی۔ یہ خاتون، چند یوم قبل اپنے والدین کے گھر آئی تھی اور وہ خلیل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی گئی۔

حیدرآباد: ایک شادی شدہ خاتون اور اس کے آشنا (عاشق) کی جھنوں نے ویلنٹائن ڈے پر شادی کرلی تھی، ضلع میدک میں ایک تالاب میں لاشیں دستیاب ہوئی ہیں۔ کلپنا اور خلیل کی لاشیں، نارسنگی گاؤں کے قریب ایک تالاب سے نکالی گئی ہیں ان دونوں کی عمر20سال بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا
میدک واقعہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جائے، محمود علی کی ہدایت
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

 تالاب کے قریب جوتے کے دوجوڑ اور موٹر سیکل بھی پائی گئی۔ پولیس نے مقامی ماہی گیروں کی مدد سے لاشوں کو باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کیلئے ان لاشوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ ان دونوں کو گذشتہ2 دنوں سے تلاش کیا جارہا تھا۔

یہ جوڑا،14فروری سے اپنے گھروں سے فرار تھا جبکہ کلپنا کی شادی2ماہ قبل ہوئی تھی۔ تقریباً دوبرسوں سے یہ دنووں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے۔ مگر دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے تھا اس لئے دونوں کے خاندانوں نے اس شادی کی تجویز سے انکارکردیا تھا۔

کلپنا کے والدین نے2ماہ قبل اس کی ایک دوسرے شخص سے شادی کردی تھی۔ یہ خاتون، چند یوم قبل اپنے والدین کے گھر آئی تھی اور وہ خلیل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی گئی۔

 خاتون کے والدین کی شکایت پر پولیس، جوڑے کو سرگرمی کے ساتھ تلاش کررہی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ دونوں نے تالاب کے باہر چپل اور موٹر سیکل چھوڑنے کے بعد تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

ضلع بھونگیر میں سڑک حادثہ،4خاتون ورکرس ہلاک

حیدرآباد۔16 فروری (آئی اے این ایس) ضلع یدادری بھونگیر میں جمعرات کے روز آٹو رکشہ اور بس کے درمیان پیش آئے تصادم کے نتیجہ میں 4خاتون ورکرس ہلاک اور دیگر4زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ دندم لکیور کے قریب چوٹ اوپل کے صنعتی علاقہ میں پیش آیا۔ جو حیدرآباد سے50کیلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ پولیس کے مطابق ایک آٹو رکشہ جس میں خاتون ورکرس سفر کررہی تھیں۔ کو خانگی بس نے ٹکر دے دی۔ قریبی گاؤں کی خواتین، یومیہ کام کیلئے صنعتی علاقہ جارہی تھیں کہ حادثہ کا شکار ہوگئیں۔ ان میں 3خواتین برسر موقع ہلاک ہوگئی جبکہ4خواتین کو شدید چوٹیں آئیں ہیں۔ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ مہلوکین کی شناخت55 سالہ وی انا سویا، 28 سالہ ڈی لکشمی، 30سالہ ڈی سریشا اور35سالہ سی دھنا لکشمی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ ایک دوسرے حادثہ میں جو ضلع رنگاریڈی میں پیش آیا، ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ٹرایکٹر اور کار کے درمیان تصادم کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ مہلوک کی شناخ، ٹرایکٹر ڈرائیور کے طور پر کی گئی ہے۔ معین آباد میں یہ حادثہ پیش آیا۔ کر میں سفر کرنے والے افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

اڈیشہ کی کمسن لڑکیوں کو جنسی ہراسانی، اینٹ کی بھٹی کے 4مالکان کے خلاف کیس درج

حیدرآباد۔16 فروری (پی  ٹی آئی) پولیس نے ضلع سنگاریڈی میں اینٹ کی بھٹیوں کے4مالکان کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ ان پر اڈیشہ کی کمسن لڑکیوں کو اینٹ کی بھٹی پر ملازمت دینے کے بعد انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے جمعرات کے روز یہ بات بتائی۔ ضلع کے نارائن کھیڑ منڈل میں مائیگرنٹ 72مزدوروں کو جن میں کمسن لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ 5ماہ قبل اینٹ کی بھٹی پر ملازمت دی گئی۔ حالیہ دنوں یہ کمسن لڑکیاں چیف سکریٹری اڈیشہ کے ربط میں آگئیں اور ان لڑکیوں نے الزام عائد کیا کہ بھٹیوں کے مالکان (آجر) ان کا استحصال کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری اڈیشہ کا پیام حکومت تلنگانہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو وصول ہوا جس کے بعد محکمہ لیبر، بہبود خاتون اور اطفال محکمہ اور چائلڈ ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار، اس اینٹ کی بھٹی کے مقام پر گئے۔ جہاں انہیں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ اس مقام پر مالکان نے کمسن لڑکیوں کا جنسی استحصال کیا ہے بعدازاں ان محکمہ جات کے عہدیداروں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر اینٹ کی بھٹی مالکان کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا اور کمسن لڑکیوں کوبچالیا۔ یہ معلوم ہونے کے بعد کہ ان ورکرس کو جنہیں اینٹ کی بھٹیوں پر غیر مجاز طور پر ملازم رکھا گیا تھا۔ واپس اڈیشہ روانہ کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔