تلنگانہسوشیل میڈیا

وزیرصحت نے عام آدمی کی طرح فرش پر بیٹھ کر ضعیف خاتون کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ، ویڈیو وائرل

ہریش راو نے پوچھا کہ کیا گاوں میں ڈاکٹر ہے۔اس سوال کا جواب خاتون نے دیتے ہوئے کہا کہ ہاں ہے۔ہریش راو نے پوچھا کہ آپ کیا پان کھاتی ہیں، ہاتھ میں کیا چھپارہی ہیں۔یہ خاتون وزیرموصوف کو دیکھ کر کافی خوش ہوئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرصحت ہریش راو کا سدی پیٹ ضلع کے دورہ کے دوران ایک ضعیف خاتون کے ساتھ فرش پر بیٹھ کر تبادلہ خیال کا ویڈیووائرل ہوگیاہے۔ وزیرموصوف نے گذشتہ روز ضلع کے اِندوپریال موضع کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وہ بھی خاتون کے ساتھ فرش پر بیٹھ گئے اور اپنی سادگی کااظہار کرتے ہوئے خاتون کے مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

وزیرموصوف کی آمد پر خاتون حیرت زدہ ہوگئی جن کی سادگی نے تمام کو ششدر کردیا۔ہریش راوکا خاتون نے استقبال کیا۔وزیرموصوف نے پہلے خاتون کانام پوچھاجس پراس خاتون نے بتایا کہ اس کا نام ایمپلی نرسوا ہے۔

انہوں نے خاتون سے پوچھا کہ کیا آپ نے کھانا کھایاجس پر خاتون نے اثبات میں جواب دیا۔ ہریش راو نے اپنے بات چیت کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے استفسار کیا کہ کیاچل رہا ہے جس پر خاتون نے بتایا کہ اس کو بخار ہے۔اس کی آنکھوں کا آپریشن ہوا ہے۔

ہریش راؤ نے پوچھا کہ کیا وظیفہ کی رقم مل رہی ہے جس پر خاتون نے کہاکہ اس کو دوہزارروپئے وظیفہ کی رقم مل رہی ہے۔ یہ رقم چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی طرف سے دی جارہی ہے۔ ہریش راو نے پوچھا کہ کیا اس کو حکومت کی طرف سے چاول مل رہا ہے جس پر خاتون نے ہاں میں جواب دیا۔

ہریش راو نے پوچھا کہ کیا گاوں میں ڈاکٹر ہے۔اس سوال کا جواب خاتون نے دیتے ہوئے کہا کہ ہاں ہے۔ہریش راو نے پوچھا کہ آپ کیا پان کھاتی ہیں، ہاتھ میں کیا چھپارہی ہیں۔یہ خاتون وزیرموصوف کو دیکھ کر کافی خوش ہوئی۔