شوہر نے حاملہ بیوی کو گلوکوز میں زہریلا انجکشن دے کر ہلاک کردیا

ڈاکٹرس کو شبہ ہوا اور انھوں نے جب سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا تو معلوم ہوا کہ بھکشم نے زہریلا انجکشن دے کربیوی کو ہلاک کیا اورڈاکٹرس کو ذمہ دارقراردینے کی ناکام کوشش کی۔

حیدرآباد: زہریلے انجکشن کے ذریعہ شوہر کو ہلاک کرنے کے تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آئی واردات کو لوگ بھول بھی نہیں پائے تھے کہ اسی طرح کی مماثلت والا واقعہ اسی ضلع میں پیش آیا۔اندرون ایک ہفتہ اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

 ذرائع کے مطابق بھکشم نامی شخص نے اپنی دوسری بیوی کو جو حاملہ تھی، علاج کیلئے کھمم کے ایک اسپتال لے گیا۔ اس نے منصوبہ بند طریقہ سے حاملہ خاتون کو جب گلوکوز چڑھایا جارہا تھا اس میں زہربھرا انجکشن دے دیا، گلوکوز میں زہریلا انجکشن ملادینے کی وجہہ سے خاتون کی موت ہوگئی۔

خاتون کی موت کے بعد بھکشم نے ڈرامہ کرتے ہوئے ڈاکٹرس پرلاپرواہی کا الزام لگایا۔ ڈاکٹرس کو شبہ ہوا اور انھوں نے جب سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا تو معلوم ہوا کہ بھکشم نے زہریلا انجکشن دے کربیوی کو ہلاک کیا اورڈاکٹرس کو ذمہ دارقراردینے کی ناکام کوشش کی۔

 اسے پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے جمال صاحب نامی شخص کی بیوی نے ناجائز تعلقات پر اپنے شوہرکو راستہ سے ہٹانے کیلئے زہر بھرا انجکشن دے کراس کو ہلاک کروایاتھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button