مسافر کو بس کنڈیکٹر نے لات ماری ۔ ویڈیو وائرل
اس واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر دیکھنے والے افرادنے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار سے خواہش کی ہے کہ وہ اس کنڈکٹر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

حیدرآباد: ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ٹکٹ کیلئے مسلسل اصرارکرنے والے مسافر کو آرٹی سی بس کے کنڈکٹر نے لات ماری۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیاجس کی ویڈیو بس میں سوار دیگر مسافرین نے اپنے سل فونس میں قید کرلی اور یہ ویڈیو وائرل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے چندروگونڈا گاوں کے لئے یہ بس جارہی تھی کہ کنڈکٹر جس کی شناخت دیویندر کے طورپر کی گئی ہے،نے ذہنی طورپر متاثرہ شخص کو لات ماری جو ٹکٹ کے لئے مسلسل اصرار کررہا تھا۔
اس ذہنی متاثرہ شخص کی شناخت دیویندر کے طورپر کی گئی ہے۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر دیکھنے والے افرادنے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار سے خواہش کی ہے کہ وہ اس کنڈکٹر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔