تلنگانہ

مہمان وزرائے اعلیٰ کیساتھ کنٹی ویلگو کے دوسرے مرحلہ کاآغاز

چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر اور دہلی‘کیرالا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کے ہاتھوں ریاست کے ضلع کھمم سے کنٹی ویلگومرحلہ دوم پروگرام کاآغاز عمل میں آیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر اور دہلی‘کیرالا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کے ہاتھوں ریاست کے ضلع کھمم سے کنٹی ویلگومرحلہ دوم پروگرام کاآغاز عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
کنٹی ویلگو پروگرام، چیف سکریٹری کی ویڈیوکانفرنس
کانگریس اقتدار کے 100 دنوں میں 180 کسانوں کی خود کشی
آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ
ہر طبقہ، فرقہ سے انصاف کیا گیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کا دعویٰ

آج کے چندر شیکھرراؤ نے ضلع کھمم کی نئی انٹیگریٹیڈ کلکٹریٹ کامپلکس کا افتتاح انجام دیا جس کے بعد انہوں نے چیف منسٹردہلی اروند کیجریوال‘ چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان‘ چیف منسٹر کیرالا وجین پنارائے اور سابق چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو و جنرل سکریٹری سی پی آئی ڈی راجہ کے ہمراہ آنکھوں کی روشنی کنٹی ویلگو کے پروگرام پروقار دوسرے مرحلہ کاآغاز کیا۔

بعدازاں ان قائدین کے ہاتھوں دمراوت بچمان‘سندااناپورنا‘رام ناتھم‘ کولم جیوتی‘ وینکٹیشورلو اورشیخ غوثیہ بیگم کو عینکیں فراہم کی گئی۔ ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ اور چیف سکریٹری تلنگانہ شانتی کماری نے قومی قائدین کوکنٹی ویلگو پروگرام کے متعلق واقف کرایا۔

چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کو امراض چشم سے پاک‘روشن تلنگانہ دیکھنے کے قابل بنانے کے نیک مقصد کے تحت کنٹی ویلگوپروگرام کاآغاز کیاہے۔ پہلے مرحلہ میں ایک لاکھ افراد کے آنکھوں کا معائنہ کرتے ہوئے برسرموقع ادویات اور عینکوں کی فراہمی عمل میں لائی گئی تھی۔

مرض کی سنگینی کودیکھتے ہوئے سرکاری اور خانگی دواخانوں سے آنکھ کے آپریشن کیلئے رجوع کیا گیا تھا۔ اب دوسرے مرحلہ کے کنٹی ویلگو پروگرام کا آغاز عمل میں لایا گیا۔آج کنٹی ویلگو دوسرے مرحلہ کے پروگرام کے آغاز کیلئے کھمم کے نئے انٹیگریٹیڈ کلکٹریٹ کامپلکس میں وسیع تر انتظامات کئے گئے۔

زمینی سطح پرپروگرام کے متعلق معلومات کی فراہمی کیلئے کیمپس کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ آن لائن رجسٹریشن‘ آنکھوں کامعائنہ‘ادویات کی فراہمی‘عینکوں کی تقسیم کیلئے الگ الگ اسٹالس لگائے گئے۔ قبل ازیں چیف منسٹر کے سی آر اور مہمان قائدین یادادری کی مندر میں خصوصی پوجا کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کھمم پہنچے جہاں بی آر ایس کے ضلعی قائدین کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیاگیا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے پولیس پریڈ کی سلامی لی۔

انہوں نے قومی قائدین کوانٹیگریٹیڈ کلکٹریٹ کامپلکس کے متعلق واقفیت فراہم کی۔کلکٹریٹ کامپلکس کے رسمی افتتاح کے بعد بین مذہبی دعائیہ اجتماع منعقد کیاگیا۔ بعدازاں ضلع کلکٹر کھمم پی وی گوتم کوچیف منسٹر نے کرسی کلکٹر پربٹھایا اور مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کااظہار کیا۔

کلکٹریٹ میں فوٹواگزیبشن کا انعقاد عمل میں لایاگیا تھا جس میں نئے کلکٹریٹ کے متعلق تفصیلات کورکھا گیا۔ چیف منسٹرنے کہاکہ نظم ونسق کوسہل اورعوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے نئے انٹیگریٹیڈ کلکٹریٹ کامپلکس کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔ اب تک 20 اضلاع کے کلکٹریٹ کا مپلکس کے تعمیراتی کاموں کومکمل کرگیاہے۔کھمم کلکٹریٹ کوعصری تقاضوں سے لیس کرتے ہوئے 53.20 کروڑ روپے کے مصارف سے تعمیرکیاگیاہے۔