ورنگل کے گرلز ہاسٹل میں چوری ، طالبات کا احتجاج
ان طالبات نے ان کو تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کالج کے سامنے دھرنا دیا۔انہوں نے ان سے انصاف کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے حسن پرتی منڈل میں ایک انجینئرنگ کالج کے گرلز ہاسٹل میں چوری کی واردات پیش آئی۔ طالبات نے الزام لگایا کہ چوروں نے ہاسٹل میں داخل ہوکرموبائل فونس اور لیپ ٹاپس کی چوری کرلی۔
انہوں نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ چاردنوں کے وقفہ کے دوران چوری کی یہ وارداتیں پیش آئیں۔ان طالبات نے ان کو تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کالج کے سامنے دھرنا دیا۔انہوں نے ان سے انصاف کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔