تلنگانہ

عازمین حج کیلئے آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آج آخری تاریخ

جناب محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی و جناب بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس) اگزیکیٹیو آفیسر نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہاکہ حج کمیٹی آف انڈیاکی جانب سے عازمین حج کوآن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آج پیر20 مارچ 2023کو آخری تاریخ ہے۔

حیدرآباد: جناب محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی و جناب بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس) اگزیکیٹیو آفیسر نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہاکہ حج کمیٹی آف انڈیاکی جانب سے عازمین حج کوآن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آج پیر20 مارچ 2023کو آخری تاریخ ہے۔

متعلقہ خبریں
اردو الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی مالی اعانت کیلئے درخواستیں مطلوب
تلنگانہ حج کمیٹی کا اتوار کو عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع
حج کمیٹی کا مینار گارڈن فنکشن ہال میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع
طئے شدہ فلائٹس کے شیڈول کو تبدیل نہ کریں: صدرنشین حج کمیٹی
ٹمریز میں داخلے، آن لائن درخواستوں کیلئے اعلامیہ جاری

انہوں نے بتایاکہ عازمین حج کے فارم داخل کرنے کا آغاز10 فروری سے کیاگیاتھا۔ تقریباً ایک دیڑھ ماہ کے عرصہ تک عازمین حج نے آن لائن درخواست فارم کے ادخال کیلئے حج ہاؤز نامپلی میں تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی میں اسپیشل کاؤنٹرس قائم کئے گئے تھے۔

جناب محمدسلیم اورجناب بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس) نے بتایاکہ ایک اندازہ کے مطابق تقریباً دس ہزار عازمین حج کے آن لائن درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔

تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے ایک دن قرعہ (ڈرا) کی تاریخ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے عازمین حج کی تاریخ قرعہ مقرر کی جائے گی۔

جس کا اخبارات کے ذریعہ اعلان کیاجائے گا۔ محمدسلیم صدرنشین، بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس) نے حج2023 کے خواہش مند عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔

جو ابھی تک آن لائن فارم درخواست داخل نہیں کئے ہیں وہ فوری حج ہاؤزنامپلی پہنچکر آن لائن درخواست فارم کی کاروائی مکمل کرلیں۔ مزیدتفصیلات کے لئے حج کمیٹی کے فون 040-28298793پر ربط پیداکرسکتے ہیں۔