خزانہ کی تلاش، مندروں میں کھدائی، مقدمہ درج

یہ واقعہ ضلع کے تیگاراجو پلی میں پیش آیا جہاں ایک مندر میں نامعلوم افراد نے جے سی بی کے ذریعہ 10 فٹ تک کھدائی کردی۔

حیدرآباد: خفیہ خزانہ کی تلاش میں تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں دو مندروں میں نامعلوم افراد نے کھدائی کردی۔

یہ واقعہ ضلع کے تیگاراجو پلی میں پیش آیا جہاں ایک مندر میں نامعلوم افراد نے جے سی بی کے ذریعہ 10 فٹ تک کھدائی کردی۔

اس کھدائی میں ان کو کچھ بھی ہاتھ نہیں لگا۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ گاؤں والوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی جنہوں نے اس سلسلہ میں مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمین کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button