بھینس سے ٹکرا جانے کے بعد کھمم میں وندے بھارت ٹرین کو نقصان
ضلع کھمم میں بھینس کو ٹکر دیدی جس کے بعد اس ٹرین کونقصان پہنچا۔ یہ واقعہ ضلع کھمم کے چنتاکانی۔بوناکل اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔اس جزوی نقصان سے دوچار ٹرین کی وشاکھاپٹنم روانگی میں تقریبا 25منٹ کی تاخیر ہوئی۔

حیدرآباد: وندے بھارت ٹرین نے تلنگانہ کے ضلع کھمم میں بھینس کو ٹکر دیدی جس کے بعد اس ٹرین کونقصان پہنچا۔یہ واقعہ ضلع کھمم کے چنتاکانی۔بوناکل اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔اس جزوی نقصان سے دوچار ٹرین کی وشاکھاپٹنم روانگی میں تقریبا 25منٹ کی تاخیر ہوئی۔
اس واقعہ میں ٹرین کے سامنے کے حصہ کو نقصان پہنچا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران وزیراعلی کے چندرشیکھرراونے بھی وندے بھارت ٹرین کے حادثات کاشکار ہونے کا ذکر ریاستی اسمبلی میں کیا تھا اور ٹرینوں کے ناقص معیار کا حوالہ دیا تھا۔