Video: سرکاری دواخانہ گدوال کی خراب صورتحال پر مرکزی وزیر برہم

مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے نے آج ضلع گدوال کے سرکاری دواخانہ کا دورہ کیا اور دواخانہ کی خراب صورتحال پر غم وغصہ کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے نے آج ضلع گدوال کے سرکاری دواخانہ کا دورہ کیا اور دواخانہ کی خراب صورتحال پر غم وغصہ کا اظہار کیا۔

انہوں نے ریاستی حکومت سے جاننا چاہا کہ دواخانہ کی خراب صورتحال کی وجہ کیا ہے؟ مہندر ناتھ پانڈے نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر دواخانہ کی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ عہدیداروں سے دواخانہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

مرکزی وزیر نے اپنے دورے گدوال کے دوران ضلع کلکٹر کو طلب کرتے ہوئے سرکاری دواخانہ کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت دی۔

مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت یہ دعویٰ کررہی ہے کہ سرکاری دواخانوں کی حالت کو بہتر بنایا جارہا ہے مگر گدوال کے دواخانہ سے حکومت کے دعوی کی نفی ہوتی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button