بارات میں رقص کے دوران گرنے سے خاتون کی موت (ویڈیو وائرل)

اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈی جے کی موسیقی سن کر اسے برین اسٹروک ہوا ہے۔ رانی کا تعلق رگھونا تھ پالیم ہے۔ وہ علی پورم میں اپنی بیٹی انجلی کے ساتھ مزدوری کر کے رہتی ہے۔

حیدرآباد: رشتہ دار کی شادی کے موقع پر بارات میں رقص کرنے کے دوران گرپڑنے والی خاتون کی اسپتال میں موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم اربن میں پیش آیا۔اس کے رشتہ داروں نے بتایا کہ خاتون 30سالہ رانی اپنے رشتہ دار کی شادی کی تقریب کے موقع پر، علی پورم میں بارات میں رقص کررہی تھی۔

اسی دوران اچانک وہ گرپڑی، اس کو علاج کے لئے کھمم کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی علاج کے دوران موت ہوگئی اور اس چونکادینے والے واقعہ سے شادی کے گھر میں سوگ چھاگیا۔

اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈی جے کی موسیقی سن کر اسے برین اسٹروک ہوا ہے۔ رانی کا تعلق رگھونا تھ پالیم ہے۔ وہ علی پورم میں اپنی بیٹی انجلی کے ساتھ مزدوری کر کے رہتی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button