تلنگانہ

کشن ریڈی کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں عدم شرکت

تلنگانہ بی جے پی کے صدر مقرر ہونے کے ایک دن بعد مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی، وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت چہارشنبہ کے روز منعقدہ کابینہ کے اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

نئی دہلی: تلنگانہ بی جے پی کے صدر مقرر ہونے کے ایک دن بعد مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی، وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت چہارشنبہ کے روز منعقدہ کابینہ کے اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

متعلقہ خبریں
محکمہ پولیس میں تقررات کا عمل آخری مرحلہ میں داخل
برسراقتدار آنے پر قبائیلیوں کو 10فیصد تحفظات کی مساعی: کشن ریڈی
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
انڈیا بلاک کا شیرازہ بکھرنے کے قریب: کشن ریڈی
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس: حکومت، تمام مسائل پر بحث کے لئے تیار: پرہلاد جوشی

مجلس کا بینہ سے دوری کا کوئی اہم سبب نہیں بتایا گیا۔ چند قائدین کا ایقان ہے کہ کابینہ میں ردوبدل سے قبل کابینہ اجلاس میں عدم شرکت اس بات کا اشارہ ہے کہ ریڈی، کو کابینہ سے ہٹا یا جانے والا ہے۔

جی کشن ریڈی کو منگل کے روز تلنگانہ بی جے پی کا نیا صدر بنایا گیا تھا۔ بی جے پی، ایک شخص ایک عہدہ کے اصول پر کاربند ہے۔

ریڈی کے قریبی ذرائع نے اس بات پر کچھ کہنے سے انکار کردیا کہ کشن ر یڈی، کابینہ چھوڑ دیں گے۔ وزیر اعظم نریندر، بہت جلد اپنی کابینہ میں ردوبدل کرنے والے ہیں۔