کھیل

مراکش نے فیفا سے کی ریفری کی شکایت

فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست سے تلمائے رائل مراکش فٹ بال فیڈریشن (ایف آر ایم ایف) نے بدھ کو میکسیکن ریفری سیزر راموس پالازوئلوس کی کارکردگی پر فیفا سے اپنا احتجاج درج کرایا۔

رباط: فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست سے تلمائے رائل مراکش فٹ بال فیڈریشن (ایف آر ایم ایف) نے بدھ کو میکسیکن ریفری سیزر راموس پالازوئلوس کی کارکردگی پر فیفا سے اپنا احتجاج درج کرایا۔

چہارشنبہ کو کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں فرانس نے مراکش کو دو صفر سے شکست دی۔ فرانس کے تھیو ہرنانڈیز نے پانچویں منٹ اور رینڈل کولو میوانی نے 79ویں منٹ میں گول کر کے فرانس کو خطابی میچ کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔

مراکش کا ماننا ہے کہ وہ یہ میچ اپنے کھیل کی وجہ سے نہیں بلکہ ریفری کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہارے۔ انہوں نے فیفا سے تحریری طور پرریفری کی شکایت درج کرائی ہے۔

ایف آر ایم ایف نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ’’ہم اپنی قومی ٹیم کے حقوق کے دفاع کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے‘‘۔ فیڈریشن نے فیفا پر زور دیا کہ وہ فرانسیسی ٹیم کے خلاف ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں مراکشی ٹیم کے ساتھ ہونے والی من مانی ناانصافی کے پیش نظر مناسب کارروائی کرے۔

مراکش اس بات سے ناخوش ہے کہ ریفری نے پہلے ہاف میں اٹلس لائنز کو پنالٹی نہیں دی، جب تھیو ہرنانڈز نے علاقے میں صوفیان بوفال کو دھکا دے دیا۔ اس گھڑی پر اسپاٹ کک دینے کے بجائے بوفال کو پیلا کارڈ ملا۔ ایف آر ایم ایف بھی ریفری کے اس فیصلے سے ناراض ہے جب سلیم ام اللہ کو سیٹ پیس کی ڈلیوری کے انتظار کرتے ہوئے نیچے کھینچ لیا گیا تھا۔

اتوار کو ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا اور ہفتے کو تیسری پوزیشن کے پلے آف میں مراکش کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔