کھیل

ونڈے کرکٹ کو ختم کردینے اکرم کا مشورہ

پاکستان کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم چاہتے ہیں کہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کو بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر سے خارج کردیا جائے۔

لاہور: پاکستان کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم چاہتے ہیں کہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کو بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر سے خارج کردیا جائے۔

اکرم جنہوں نے ونڈے کرکٹ میں 502 وکٹیں حاصل کیں اور 1992 کے کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، نے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے 50 اوور کے میچوں سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی بھی حمایت کی۔

وسیم اکرم نے وان اینڈ ٹفرز کرکٹ کلب کے پوڈ کاسٹ میں کہاکہ میرے خیال میں ونڈے کرکٹ کو ختم کردینا چاہیے۔ بین اسٹوکس نے ٹسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے ونڈے سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

اس فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اکرم نے کہاکہ ان کا یہ فیصلہ کہ وہ ونڈے کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں، بہت افسوسناک ہے، لیکن میں ان سے اتفاق کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کی لیگز میں بہت پیسہ ہے‘ میرے خیال میں یہ جدید کرکٹ کا حصہ ہے۔ ایک کھلاڑی کیلئے ونڈے کرکٹ کھیلنا بہت تھکا دینے والا ہوتاہے۔ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ونڈے کرکٹ لگتاہے کہ یہ کئی دنوں سے چل رہی ہے۔ اس لیے کھلاڑی چھوٹے اور طویل فارمیٹس (ٹسٹ) پر توجہ دے رہے ہیں۔