کھیل

کرکٹر ارجن ہویسالا اور ویدا کرشنا مورتی نے منگنی کرلی

ہندوستان کی خاتون کرکٹر ویدا کرشنامورتی اور کرکٹر ارجن ہویسالا نے منگنی کرلی ہے۔ ارجن نے فلمی انداز میں ویدا کو شادی کی پیشکش کی اور دونوں نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ممبئی: ہندوستان کی خاتون کرکٹر ویدا کرشنامورتی اور کرکٹر ارجن ہویسالا نے منگنی کرلی ہے۔ ارجن نے فلمی انداز میں ویدا کو شادی کی پیشکش کی اور دونوں نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

https://www.instagram.com/p/CiW7c0wL5Dp/?utm_source=ig_embed&ig_rid=0c97a243-fddf-4cec-b48c-d584e9bf55ce

ارجن نے کرناٹک پریمیر لیگ میں شیموگا لائنز کیلئے کھیلنے کے علاوہ ایک فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویدا ایک معروف خاتون کرکٹر ہیں۔

ویدا بولنگ لیگ بریک کے علاوہ مڈل آرڈر بلے باز ہے۔ ویدا نے ہندوستان کیلئے 48 ونڈے اور 76 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ وید کو تیز بلے بازی کے لیے جانا جاتا ہے۔

ویدا کے کھاتے میں 829 ونڈے اور 875 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز ہیں۔ ویدا نے ونڈے انٹرنیشنل میں بھی تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ارجن نے اس تجویز کی تصویر شیئر کی ہے جسے ویدا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیاہے۔