کرناٹک

سدارامیا نے اسرو کے سربراہ سومناتھ کو گلدستہ پیش کیا

سدارامیا نے جمعرات کو ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کا دورہ کیا اور چاند کے جنوبی قطب پر چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ پر اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں پھول پیش کئے۔

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے جمعرات کو ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کا دورہ کیا اور چاند کے جنوبی قطب پر چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ پر اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں پھول پیش کئے سرکاری ذرائع نے بتایا ” سدارامیا نے سائنسدانوں سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر سومناتھ کو گلدستہ اور پگڑی پیش کی۔”

متعلقہ خبریں
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
چیف منسٹر سدارامیا کی ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات

چندریان 3 کل شام 6.04 بجے چاند کے جنوبی قطب پر اترا، اس تاریخی تقریب کا پوری قوم نے جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان چاند کی جنوبی قطب کی سطح پر اترنے والا دنیا کا پہلا ملک اور امریکہ، چین اور سابق سوویت یونین کے بعد اس کی سطح پر اترنے والا چوتھا ملک بن گیا۔

روور نے لینڈر سے باہر نکل کر چلنا شروع کر دیا، لینڈر وکرم کی کل شام 6:04 بجے چاند کے جنوبی قطب پر سوفٹ لینڈنگ کے تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد اسرو نے کہا "ہندوستان چاند پر چل پڑا۔”

ISRO نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ (سابقہ ​​ٹویٹر) پر کہا "روور لینڈر وکرم سے نکالا گیا۔ چندریان 3 روور ہندوستان میں بنایا گیا – چاند کے لیے بنایا گیا! روور لینڈر سے باہر نکلا اور ہندوستان نے چاند پر اپنی چہل قدمی شروع کر دی۔