ارشدیپ کی آئی سی سی رینکنگ میں بڑی چھلانگ

ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں بہت متاثر کیا۔ اس کھلاڑی نے پورے ٹورنامنٹ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

دبئی: ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں بہت متاثر کیا۔ اس کھلاڑی نے پورے ٹورنامنٹ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

اب ارشدیپ سنگھ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار گیند بازی کا انعام ملا ہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ارشدیپ آئی سی سی رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس کے سام کرن سمیت کئی دوسرے کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی درجہ بندی میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

انگلینڈ کے آل راؤنڈر سام کرن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہے۔ اس کے علاوہ اس آل راؤنڈر کو پاکستان کے خلاف فائنل میچ میں میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیاگیا۔

سام کرن کو اپنی عمدہ بولنگ کی وجہ سے 11 مقام کا فائدہ ہوا ہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھی آئی سی سی رینکنگ میں ایک چھلانگ لگادی ہے۔ شاہین آفریدی آئی سی سی رینکنگ میں 18ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل وہ 39 ویں نمبر پر تھے۔

آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں دھننجے ڈی سلوا اور بین اسٹوکس کو فائدہ ہوا ہے۔ سری لنکا کے آل راؤنڈر دھننجے ڈی سلوا نے اس ٹورنامنٹ میں 177 رنز بنائے۔ ساتھ ہی اس کے علاوہ انہوں نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس شاندار کارکردگی کے بعد سری لنکن آل راؤنڈر رینکنگ میں 30 ویں نمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے خلاف فائنل میچ میں انگلینڈ کی جیت کے ہیرو بننے والے بین اسٹوکس 41 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بین اسٹوکس نے ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست 52 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ ایک وکٹ بھی ان کے نام تھی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button