کھیل

ٹی20 کی تاریخ میں سب سے چھوٹا اسکور سڈنی تھنڈرس کے نام درج

بگ بیش لیگ 2022 میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے 139 رن کے تعاقب میں سڈنی تھنڈرز 15 رن پر سمٹ گئی جس کے ساتھ ہی ٹی 20 کرکٹ تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے چھوٹا اسکور بنانے کا ریکارڈ سڈنی تھنڈرس کے نام درج ہوگیا۔

سڈنی: بگ بیش لیگ 2022 میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے 139 رن کے تعاقب میں سڈنی تھنڈرز 15 رن پر سمٹ گئی جس کے ساتھ ہی ٹی 20 کرکٹ تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے چھوٹا اسکور بنانے کا ریکارڈ سڈنی تھنڈرس کے نام درج ہوگیا۔

اسٹرائیکرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 139 رنز بنائے، جواب میں تھنڈرز 5.5 اوورز میں 15 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے چھوٹا اسکور ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ترکی کے پاس تھا جو 2019 میں چیک جمہوریہ چیک کے خلاف 21 رن پر سمٹ گئی تھی۔

یہ گیندوں کے لحاظ سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سب سے مختصر اننگز بھی ہے۔ تھنڈرز نے اس اننگز میں 35 گیندیں کھیلی تھیں جبکہ محمد اسپورٹنگ کلب وکٹری ڈے ٹی ٹوئنٹی کپ 2013 میں پرائم بینک کے خلاف 52 گیندوں پر 45 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔