یوروپ
ٹرینڈنگ

برطانوی رکن ناز شاہ پارلیمنٹ میں غزہ کے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں (ویڈیو)

۔ پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دیدیا ہے، برطانیہ کب خون ریزی بند کرانے کیلئے کوششوں کا آغاز کرے گا؟

لندن: برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ پارلیمنٹ میں غزہ کے بچوں کی حالتِ زار بیان کرتے ہوئے آب دیدہ ہوگئیں۔ پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دیدیا ہے، برطانیہ کب خون ریزی بند کرانے کیلئے کوششوں کا آغاز کرے گا؟

متعلقہ خبریں
مزید 33 اپوزیشن ارکان، لوک سبھا سے معطل
بیگم بازار میں قبرستان کے باب الداخلہ پر عوامی بیت الخلاء کی تعمیر
کل جماعتی اجلاس میں اپوزیشن اور بی جے پی کی حلیف جماعتوں کا پُرزورمطالبہ
دہلی میں اتوار کو کُل جماعتی اجلاس
مودی نے سونیا گاندھی کی خیریت دریافت کی

اپنے خطاب میں ناز شاہ کا کہنا تھا کہ ایک ویڈیو میں ملبے سے نکالی گئی بچی اپنے انکل سے پوچھ رہی تھی کیا وہ مرگئی ہے اور اسے قبرستان لے جایا جا رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ اس عمر کے بچے قبرستان جانے کی نہیں کھیل کے میدان میں جانے کی باتیں کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے سبب 4 ہزار 324 سے زائد بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 8 ہزار 663 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل فلسطین نامی این جی او کا کہنا ہے کہ 1967 سے 7 اکتوبر 2023 سے قبل مغربی کنارے اور غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں جتنے بچے شہید ہوئے، اس دوگنا تعداد میں بچے ایک ماہ کے دوران شہید ہوچکے ہیں۔

این جی او کے مطابق 1350 بچے ابھی بھی عمارات کے ملبے تلے موجود ہیں اور ان میں بیشتر ممکنہ طور پر شہید ہو چکے ہیں۔ایک تخمینے کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے باعث روزانہ سو سے زائد فلسطینی بچے شہید ہو رہے ہیں۔