کرناٹک

مودی کا ہیلی کاپٹر کھیت کی زمین پھنس گیا

سندھنور و اطراف کے علاقہ میں 5 دنوں سے مودی کے جلسہ عام کیلئے قریب ہی ہیلی پیاڈ بنایا گیا تھا۔ ہواؤں و بارش کے باعث وہ تباہ ہوگیا۔

رائچور: سندھنور و اطراف کے علاقہ میں 5 دنوں سے مودی کے جلسہ عام کیلئے قریب ہی ہیلی پیاڈ بنایا گیا تھا۔ ہواؤں و بارش کے باعث وہ تباہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
دورہ تلنگانہ سے قبل وزیراعظم، ریاست سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ کویتا کا مطالبہ
وزیراعظم اور چیف منسٹر یوپی کوقتل کرنے کی دھمکی
سری لنکا میں اڈانی کوپراجکٹ دلانے پر وزیر اعظم پر طنز
وزیراعظم نے اومیش یادو کو خط لکھا

جلسہ سے خطاب کے بعد جب مودی کلبرگی روانہ ہونے ہیلی کاپٹر کی طرف آئے تو پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کی اڑان ممکن نہ بتاتے ہوئے سیکوریٹی اہلکاروں سے دوسرا استعمال کرنے کا مشورہ دیا، جے سی بی سے کیچڑ میں پھنسے ہیلی کاپٹر کو نکالنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ثابت ہوئی۔

مودی، ایس پی جی کیلئے مختص ہیلی کاپٹر سے روانہ ہوئے۔ جلسہ عام میں مودی نے شروع میں چند الفاظ کنڑا زبان میں کہے، اُن کی ہندی تقریر کو کنڑا میں ترجمہ کرنے والے بی جے پی ایم ایل سی مدھو سدھن کی جانب سے ترجمہ میں تاخیر پر مودی نے اُس سے ناراضگی کا اظہار کیا۔

شیون گوڑا نائک نے مودی سے درخواست کی کہ وہ ضلع کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ایمس دواخانہ کا قیام رائچور میں کرنے کا تیقن دینے کی درخواست کی تھی۔

مودی نے صرف اس پر مثبت انداز میں سر ہلایا تھا لیکن تقریر میں اس کا کوئی ذکر نہیں کیا جس سے شیون گوڑا سمیت جلسہ گاہ میں موجود افراد سخت ناراض دکھائی دیئے۔