کھیل

بابراعظم دنیا کے بہترین بلے باز برقرار‘مستفیض الرحمن کو ترقی

بابرنے پاکستان کی نیدرلینڈس کے خلاف16رنوں سے کامیابی میں شاندار 76 رن بنائے تھے۔ جس سے انہیں اپنے مقام میں ترقی کا موقع ملا۔بابراوڈی آئی کے چوٹی کے رینک کے بیاٹرہیں۔

دبئی: ہندوستان کے بیاٹر شکھردھون کو آئی سی سی اوڈی آئی رینکنگ میں ترقی کاایک بہترین موقع حاصل رہے گا جب زمبابوے کیخلاف 3 میاچس کی سیریز جمعرات سے کھیلی جائے گی۔ دھون تازہ ترین آئی سی سی اوڈی آئی بیاٹنگ رینکنگ میں 12ویں پوزیشن پر ہیں ان کیلئے ٹاپ10میں پہنچنے کیلئے ایک بہترین موقع ہے۔

 جس کے ساتھ ہی وہ اپنے ہم وطنوں کوہلی اور روہت شرماکے ساتھ شامل ہوجائیں گے جنہیں پانچواں اور چھٹا علی الترتیب تازہ ترین رینکنگ میں مقام حاصل ہواہے۔دریں اثناء پاکستان کے کپتان بابر اعظم (891پوائینٹس)  کی سبقت میں اضافہ ہواہے جبکہ چوٹی کے رینک کے اوڈی آئی بیاٹر اورٹیم کے ساتھی کھلاڑی امام الحق (800 پوائنٹس)کے ساتھ ان کے پیچھے ہیں۔

بابرنے پاکستان کی نیدرلینڈس کے خلاف16رنوں سے کامیابی میں شاندار 76 رن بنائے تھے۔ جس سے انہیں اپنے مقام میں ترقی کا موقع ملا۔بابراوڈی آئی کے چوٹی کے رینک کے بیاٹرہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے کپتان کوہلی کوگذشتہ سال پیچھے کردیاتھا۔بابرتازہ ترین ٹی 20 آئی بیاٹررینکنگ میں بھی چوٹی پر ہیں۔ اگرچیکہ نیوزی لینڈکے اوپنر ڈیون کانوے پاکستانی اسٹارکے بالکل قریب ہیں جبکہ ان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز متاثرکن رہی۔

کانوے سیریز میں 106رن بناکر دوسرے سرکردہ بیاٹر رہے جس سے انہیں ٹی 20آئی بیاٹر رینکنگ میں ساتواں مقام حاصل کرنے میں مددملی۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کوبھی رینکنگ میں فائدہ ہوا۔ اسٹارآل راونڈرمچل سانٹنر نے9مقامات کافائدہ حاصل کیا۔ انہیں ٹی 20آئی رینکنگ برائے بولرس میں مجموعی طورپر پانچواں مقام ملا۔

 جبکہ آسٹریلیائی سیمر جوش ہیزل ووڈ فہرست میں چوٹی پر ہیں۔ اوڈی آئی بولرس رینکنگ میں بھی انہوں نے اپنے مقام کوبہتر بنایا ہے وہ اب تیسرے مقام پر ہیں جبکہ پاکستان کے پیسرشاہین آفریدی کو دو مقامات کانقصان ہوا۔ وہ پانچویں مقام پر نیچے ہوگئے ہیں کیونکہ وہ نیدرلینڈس کے خلاف ابتدائی میاچ سے محروم رہے۔ سب سے بڑا فائدہ اوڈی آئی بولرس رینکنگ میں بنگلہ دیش کے پیسر مستفیض الرحمن کوحاصل ہوا جوچھٹے مقام تک ترقی کرتے ہوئے مجموعی طورپر10ویں پوزیشن پرہیں۔