کھیل

بابر اعظم نے کوہلی اور گیل کا ریکارڈ توڑدیا

پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلنے والے بابر اعظم نے اپنے بیاٹ کی مدد سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

لاہور: پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلنے والے بابر اعظم نے اپنے بیاٹ کی مدد سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
دھرو جورل کیلئے ٹیم انڈیا تک پہنچے کا سفر آسان نہیں رہا
کوہلی نے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑدیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے ایلیمینیٹر میچ میں بابر اعظم نے 39 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔ اس دوران بابر اعظم نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریر کے 9000 رنز مکمل کیے۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے اس معاملے میں ویسٹ انڈیز کے دھماکو سلامی بلے باز کرس گیل اور ویراٹ کوہلی جیسے تجربہ کار بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابراعظم نے 245 اننگز میں 9000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کرس گیل کے نام تھا جنہوں نے 249 اننگز میں 9000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔ اس فہرست میں ہندوستان کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی بدستور تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 271 اننگز میں 9000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے ہیں۔

تیز ترین 9000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرنے کے معاملہ میں آسٹریلیا کے دھماکو اوپنر ڈیوڈ وارنر چوتھے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلوی اوپنر نے 273 اننگز میں 9000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان آرون فنچ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 281 اننگز میں 9000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے۔

واضح رہے کہ بابراعظم کی زیر قیادت پشاور زلمی نے پہلے ایلیمی نیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بناسکی۔