شمالی بھارت

یوپی میں مدہوش شخص کو جوتوں سے مار پیٹ، پولیس ملازم معطل (ویڈیو)

اترپردیش میں ایک ویڈیو میں سادہ لباس میں ایک پولیس ملازم کوایک شخص کو اپنے جوتے سے بری طرح پیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

لکھنؤ: اترپردیش میں ایک ویڈیو میں سادہ لباس میں ایک پولیس ملازم کوایک شخص کو اپنے جوتے سے بری طرح پیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف برہمی کی لہر دوڑ گئی۔

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ سے تقریباً 100 کیلو میٹر دور ہردوئی سے اس واقعہ کی اطلاع دی گئی ہے۔ پولیس ملازم کی دنیش کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔

اس نے 4 منٹ کے اندر متاثرہ شخص کے چہرے اور جسم پر 38 مرتبہ ضرب لگائی۔ اسے فوری معطل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص نشہ میں دھت تھا اور ایک مقامی دکان پر لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کررہا تھا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (ویسٹ) درگیش کمار سنگھ نے کہا کہ پولیس نے وائرل ویڈیو کا نوٹ لیا ہے۔

کانسٹبل سادہ لباس میں مارکٹ گیا ہوا تھا۔ اس نے اس شخص کو حالت ِ نشہ میں دیکھا، جو لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کررہا تھا۔

مدہوش شخص نے پولیس والے کے ساتھ بھی بدتمیزی کی، جس کے نتیجہ میں لڑائی شروع ہوگئی۔ پولیس ملازم کو فوری اثر کے ساتھ معطل کردیا گیا ہے۔