کھیل

روہت شرما کی باتوں پر بابر اعظم مسکرادیئے (وائرل ویڈیو)

کپتان بابر اعظم اور کپتان روہت شرما نے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں اس وقت بات چیت کی جب ہندوستانی ٹیم ٹریننگ سیشن ختم کر کے واپس جا رہی تھی جبکہ پاکستان کا ٹریننگ سیشن شروع ہونے والا تھا۔

دبئی: ایشیا کپ کا آغاز آج سری لنکا اور افغانستان کے میچ سے ہونے جارہا ہے لیکن شائقین کرکٹ کو کل ہونے والے ہند و پاک میچ کا انتظار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ہند و پاک کے کپتانوں کی ویڈیو شیئر کی گئیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

کپتان بابر اعظم اور کپتان روہت شرما نے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں اس وقت بات چیت کی جب ہندوستانی ٹیم ٹریننگ سیشن ختم کر کے واپس جا رہی تھی جبکہ پاکستان کا ٹریننگ سیشن شروع ہونے والا تھا۔

بابر اعظم نے روہت شرما سے ان کی فیملی کے حوالے سے پوچھا تو روہت نے بتایا کہ وہ چار پانچ روز تک آئے گی۔پھر روہت شرما نے بابر اعظم سے ان کی فیملی کا پوچھا جس پر قومی کپتان ’ابھی نہیں‘ کہہ کر مسکرا دیے۔

اس سے قبل ہندوستان و پاکستان کے دیگر کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے ارکان بھی ایک دوسرے سے ملے، ویرات کوہلی اور بابر اعظم نے بھی ایک دوسرے سے ملاقات کی تھی۔ویرات کوہلی اور دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں نے انجرڈ شاہین شاہ آفریدی سے خیریت بھی دریافت کی تھی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں ان کی جگہ محمد حسنین اور حسن علی کو اسکواڈکا حصہ بنایا گیا ہے۔