جرائم و حادثات

ڈوڈہ سڑک حادثے میں ایک لڑکی سمیت 3 از جان، ایک زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک لڑکی سمیت 3 افراد کی موت جبکہ ایک زخمی ہوا۔

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک لڑکی سمیت 3 افراد کی موت جبکہ ایک زخمی ہوا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہوگا، کانگریس کا سوال
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
کشمیر میں دہشت گرد ماڈیول بے نقاب
حزب المجاہدین کے خودساختہ کمانڈر بشیر احمد پیر کی جائیداد قرق

ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ ضلع میں منگل کی شام ٹھاٹری سے گندوہ آرہی ایک ماروتی کار بمو گاوں کے نزدیک سڑک سے لڑھک کر قریب 2 سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

انہوں نے کہا کہ تاریکی کے باجود پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کرکے اس گاڑی میں سوار 4 مسافروں کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا جبکہ ایک بعد میں زخموں میں تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

متوفین کی شناخت 23 سالہ بلال احمد ساکن دروری گندوہ، 19 سالہ انشا ایاض ساکن دوسہ گندوہ اور مظفر حسین ساکن سنوارہ گندوہ کے بطور ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت دانش ایاض کے بطور ہوئی ہے۔