کھیل

سیدہ فلک‘ کامن ویلتھ کراٹے چمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کیلئے منتخب

انٹرنیشنل کراٹے چمپئن سید فلک 6 تا 11 ستمبر برمنگھم میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ کراٹے چمپئن شپ 2022 میں ہندوستان کی نمائندگی کیلئے منتخب ہوئی ہیں۔

حیدرآباد: انٹرنیشنل کراٹے چمپئن سید فلک 6 تا 11 ستمبر برمنگھم میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ کراٹے چمپئن شپ 2022 میں ہندوستان کی نمائندگی کیلئے منتخب ہوئی ہیں۔

سیدہ فلک 68+ کے جی سینئر ویمن انفرادی کوماٹی زمرہ میں مقابلہ کریں گی۔ ان مقابلوں میں دولت مشترکہ کے تمام ممالک کے اتھلیٹ شرکت کریں گے۔

فلک 4 ستمبر کو مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہوں گی۔ سیدہ فلک ابھی تک کئی قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں جیت حاصل کرچکی ہیں۔

وہ ورلڈ اور ایشین کراٹے چمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی تلنگانہ کی پہلی خاتون اتھلیٹ ہیں۔