کھیل

سینئر کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے باہر کا راستہ دکھایا جائے:سہواگ

ہندوستان کے سابق بلے باز ویریندر سہواگ نے ٹیم کے انتخاب کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ سیریز کھیلنے والے کئی نوجوان کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں موقع نہیں مل رہاہے۔

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق بلے باز ویریندر سہواگ نے ٹیم کے انتخاب کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ سیریز کھیلنے والے کئی نوجوان کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں موقع نہیں مل رہاہے۔

سینئر کھلاڑی اچھی کارکردگی نہیں دکھاتے تو بورڈ کو شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ کرک بز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سہواگ نے کہا کہ آپ گھر پر دو طرفہ سیریز جیت رہے ہیں، لیکن آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ آپ کے کتنے ٹاپ کھلاڑی وہاں کھیل رہے ہیں۔

وہ عام طورپر وقفے لیتے ہیں اور نئے کھلاڑی حاصل کرتے ہیں جو دو طرفہ سیریز جیتنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ لہذا اگر وہ جیت رہے ہیں تو پھر انہیں یہاں (ورلڈکپ میں) کیوں نہیں آزمایا جاسکتا۔ سہواگ نے مزید کہاکہ ایشان کشن، سنجو سیمسن، پرتھوی شا، یا رتوراج گائیکواڈ ایسے کھلاڑی ہیں جو اس قسم کی بے خوف کرکٹ کھیلتے ہیں جس کے بارے میں ہم بات کررہے ہیں۔

یہ تمام بین الاقوامی کھلاڑی ہیں اور رنز بناتے ہیں۔ سہواگ نے سینئر کھلاڑیوں کے بارے میں کہاکہ نیوزی لینڈ کے دورہ کیلئے سینئرز کو آرام دیا گیاہے، بہت سے نوجوان نیوزی لینڈ کے دورہ کیلئے تیار ہیں۔ نیوزی لینڈ میں جیتنے پر انہیں کیا انعام ملے گا؟ اس لیے بزرگوں پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

انہیں بتایا جائے کہ ایسے لڑکے ہیں جو اچھا اسکور کررہے ہیں اور اگر سینئرز اچھی کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں تو بورڈ کی طرف سے انہیں ’شکریہ‘ مل سکتاہے۔

خاص طورپر گزشتہ 11 مہینوں میں ٹیم انڈیا نے 9 دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی ہے۔ اس میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ جیسے مضبوط ٹیمیں شامل ہیں۔ ہندوستان نے ان دو طرفہ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔