کھیل

شاہین شاہ آفریدی نے ٹسٹ رینکنگ میں بمراہ کو پیچھے چھوڑدیا

آفریدی نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز 891 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ روی چندرن ایشون 842 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ بولر ہیں۔

دبئی: پاکستان کے نوجوان تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ہندوستان کے جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ چہارشنبہ کو جاری کردہ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق، آفریدی 836 کی کیرئیر کی بہترین ریٹنگ کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، جب کہ بمراہ 828 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

آفریدی نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز 891 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ روی چندرن ایشون 842 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ بولر ہیں۔

اس دوران پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی کھیل کے تینوں فارمیٹس میں نمبر ون بلے باز بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں طویل عرصے سے سرفہرست رہنے والے بابر نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بہتری لائی ہے۔

بابر نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 119 اور دوسری اننگز میں 55 رنز بنائے جس کی وجہ سے وہ کیریئر کی بہترین 874 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے سرفہرست بلے باز جو روٹ تاہم 923 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، جب کہ آسٹریلیا کے مارنس لیبوشین 885 پوائنٹس کے ساتھ ان سے پیچھے ہیں۔

بابر نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ ان کا خواب تینوں فارمیٹس میں نمبر ون بلے باز بننا ہے، البتہ روٹ اور لیبوشگن کی شاندار فارم کی وجہ سے انہیں اس کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔