شعیب اختر کی گھٹنے کے آپریشن سے قبل دعاؤں کی اپیل

کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے گھٹنے کی سرجری سے قبل مداحوں سے دعاوں کی اپیل کی ہے۔ سابق کرکٹر شعیب اختر سرجری کیلئے اس وقت آسٹریلیا میں ہیں۔

سڈنی: کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے گھٹنے کی سرجری سے قبل مداحوں سے دعاوں کی اپیل کی ہے۔ سابق کرکٹر شعیب اختر سرجری کیلئے اس وقت آسٹریلیا میں ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیاہے۔

شعیب اختر نے کہاہے کہ میں اپنے گھٹنے کی آخری سرجری کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل میرے 5 آپریشن ہوچکے ہیں لیکن پھر بھی کہنا چاہوں گا کہ میرے لیے دعا کریں۔

شعیب اختر نے مزید کہاکہ میں نے پاکستان کیلئے بطور بولر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن یہ سرجری میرے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ درد ختم ہونے اور صحت یاب ہونے میں مجھے کم سے کم 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی کہاکہ دعاوں کی اشد ضرورت ہے کیوں کہ 8 گھنٹے طویل آپریشن ہوگا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button