تلنگانہ

تلنگانہ: سرکاری اسپتال میں خاتون کے آپریشن کے بعد ڈاکٹرس روئی پیٹ میں ہی بھول گئے

تلنگانہ کے منچریال ضلع کے سرکاری اسپتال میں خاتون کے آپریشن کے بعد ڈاکٹرس روئی پیٹ میں ہی بھول گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع کے سرکاری اسپتال میں خاتون کے آپریشن کے بعد ڈاکٹرس روئی پیٹ میں ہی بھول گئے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون کی صحت خراب ہوگئی۔اس خاتون کے ارکان خاندان نے بتایا کہ ضلع کے نیلوائی گاؤں کی حاملہ خاتون کیرتی لایا کو پیٹ میں درد پر منچریال کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔

اسپتال میں ضروری معائنوں کے بعد اس کا آپریشن کیاگیا اور کیرتی نے لڑکے کو جنم دیاتاہم آپریشن کے دوران ڈاکٹرس اس کے پیٹ میں روئی بھول گئے۔

اس واقعہ کے بعد کیرتی کی صحت خراب ہوگئی جس کو اس کے ارکان خاندان نے 108 ایمبولنس میں چنور کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

وہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرس نے خاتون کا معائنہ کیا اور اس بات کو پایا کہ منچریال کے اسپتال میں آپریشن کرنے والے ڈاکٹرس کیرتی کے پیٹ میں روئی بھول گئے۔

اس کو آپریشن کے ذریعہ نکالاگیا جس پر کیرتی کے تمام رشتہ داروں نے راحت کی سانس لی۔ متاثرہ کی حالت بہتر ہورہی ہے۔