قطر اسٹیڈیمس کے تعمیری کام کا حصہ بننے پر فخر ہے : انجینئر شاہد علی

قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز شاندار انداز میں ہوا ہے۔ اس موقع پر مہاراشٹرا کے ناگپور سے تعلق رکھنے والے انجینئر شاہد علی نے جو اسٹیڈیم کی تعمیراتی ٹیم کا حصہ تھے، اپنے تجربات بیان کئے۔

ممبئی: قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز شاندار انداز میں ہوا ہے۔ اس موقع پر مہاراشٹرا کے ناگپور سے تعلق رکھنے والے انجینئر شاہد علی نے جو اسٹیڈیم کی تعمیراتی ٹیم کا حصہ تھے، اپنے تجربات بیان کئے۔

انہوں نے کہاکہ اسٹیڈیم بنانا ایک چیلنجنگ کام ہے۔ انہوں نے کہاکہ قطر اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ شاہد علی نے اسٹیڈیم کی تعمیراتی ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ شدید درجہ حرارت کے درمیان قطر میں کام کرنا ایک مشکل کام ہے۔ شاہد نے بتایاکہ وہ 2017 میں اس وقت قطر گئے تھے جب اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا۔

چین، برطانیہ اور آسٹریلیا کے بشمول 35 ممالک کے لوگ ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ زمینی سطح (کارکنان) سے لیکر اعلیٰ انتظامیہ (ڈائرکٹر) تک ہندوستانی ہیں۔

فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز 20 نومبر کو قطر میں ہوا۔ یہ مقابلے 18 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ قطر بھر کے 8 اسٹیڈیم ٹورنامنٹ کے 64 میچوں کی میزبانی کریں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button