ماں امپائر‘ بیٹی انٹرنیشنل کھلاڑی

سلیمہ ابتداء میں کرکٹر بننا چاہتی تھیں لیکن کھیل میں اپنا کیریر نہیں بناسکیں۔ تاہم انہوں نے بین الاقوامی میاچس میں امپائرنگ کا خواب پورا کرلیا۔

ڈھاکہ: یہ بات سچ ہے کہ اگر مسلسل کوشش کی جائے تو خواب سچ ہوسکتے ہیں۔

سلیمہ امتیاز کی کہانی اس حقیقت کی ضمانت دیتی ہے کہ کسی کو اپنے خوابوں کے تعاقب میں کبھی بھی دل نہیں ہارنا چاہیے۔

پاکستان کی خواتین کھلاڑی کائنات امتیاز کی والدہ سلیمہ نے اپنے خواب کو اس وقت پورا کیا جب انہوں نے بنگلہ دیش میں جاری ویمنز ایشیا کپ میں امپائرنگ کی۔

انہوں نے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان میاچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔

سلیمہ ابتداء میں کرکٹر بننا چاہتی تھیں لیکن کھیل میں اپنا کیریر نہیں بناسکیں۔ تاہم انہوں نے بین الاقوامی میاچس میں امپائرنگ کا خواب پورا کرلیا۔

اس پرمسرت موقع پر کائنات نے اپنی والدہ کیلئے ایک پیارا پیغام پوسٹ کیا‘ انہیں مبارکباد دی اور بتایاکہ کس طرح ان کی والدہ ہمیشہ سے کرکٹ کی دیوانی تھیں۔

کائنات نے اپنے والد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا کیونکہ انہوں نے ہمیشہ اپنی بیوی کا ساتھ دیا اور انہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button